ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ضلع لوئر دیر کے ایک گاؤں میں ایک مقامی قبائلی رہنما کی نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اکتیس افراد مارے گئے جبکہ پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دوپہر کے بعد جیسے ہی نماز جنازہ شروع ہوئی تو ایک حملہ آور نے نماز کی جگہ پر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہر طرف تباہی پھیل گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ پر پہلے سے موجود تھا۔تدفین میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کی حالت نازک ہے جن کو پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ابھی تک کسی تنظیم یا فرد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
............
/169